ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : موسلا دھار برسات کی وجہ سے منگلورو میں مزید ایک شخص کی موت

منگلورو : موسلا دھار برسات کی وجہ سے منگلورو میں مزید ایک شخص کی موت

Thu, 06 Jul 2023 13:32:51    S.O. News Service

منگلورو ، 6 / جولائی (ایس او نیوز) ساحلی کینرا میں  تین چار دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں منگل اور بدھ کو   تین لوگوں کی موت ہونے کی خبردی گئی تھی،  جبکہ بدھ کودکشن کنڑا میں مزید ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

شمالی کینرا،   جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ بدھ کو  جس مزید ایک   شخص  کی موت واقع ہوئی ہے، اس  کی شناخت سورتکل کے قریب کولائی گرام کے رہنے والے سنتوش (34 ) کے طور پر کی گئی ہے۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ سنتوش حادثاتی موت کا شکار اس وقت ہوا جب وہ بیکمپاڈی میں واقع کمپنی میں ملازمت کے لئے جا رہا تھا ۔ سڑک پر چونکہ ایک درخت گرا ہوا تھا اس لئے اس نے کمپاونڈ کی دیوار پھلانگ کر راستہ پار کرنے کی کوشش کی  جس کے دوران درخت کے  ساتھ گری ہوئی بجلی کی لائن سے شاک لگنے پر اس کی موت واقع ہوئی ۔ 
    
بتاتے چلیں کہ ریاستی حکومت کی طرف سے برسات کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے اور اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کو فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 


Share: